ایران

مہدویت آج کی دنیا کی ضرورت

aytollah_khameneiرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےفرمایاہےکہ اگرمہدویت نہ ہوتی توانبیاء کی تمام کوششیں رائگاں چلی جاتیں۔
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج تہران میں مہدویت کےماہرین اساتذہ، محققین اورمولفین سےملاقات میں فرمایاکہ تمام ادیان الہی میں مہدویت کی حقیقیت کےبارےميں کلی باتیں بیان کی گئي ہيں لیکن یہ موضوع اسلام کےمسلمہ اصولوں میں سے ہے اوراسلامی مذاہب نیز شیعہ مذہب میں مہدویت کےموضوع کوواضح مصادیق اوراس شخص کی خاندانی اورذاتی خصوصیات کوشیعہ اورغیرشیعہ منابع میں موجود مستند ومعتبر روایات کےذریعےواضح اندازمیں تفصیل کےساتھ بیان کیاگیاہے جس کاانتظارکیاجارہاہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نےمہدویت کےموضوع کی اہمیت کوبیان کرتےہوئےفرمایاکہ انبیاکی تحریک اورانھیں بھیجےجانےکامقصد انسان کےاندرموجود تمام صلاحیتوں سےاستفادہ کرتےہوئےعدل وانصاف کی بنیاد پرتوحیدکےتناظرميں دنیا بنانا ہے اورامام زمانہ (عج) کےظہورکادور انسان کی زندگی کےمختلف ذاتی اورسماجی پہلوؤں پرتوحید، معنویت، دین اورعدل وانصاف کی حقیقی حکمرانی کادور ہوگا۔
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےتاکیدکی کہ مہدویت کےبارےميں ایک اہم اورضروری نکتہ یہ ہےکہ اس موضوع کےحقیقی ماہرین کےہاتھوں عالمانہ ، دقیق اورمضبوط کام انجام پاناچاہئے اورعامیانہ ، جاہلانہ ،غیرمعتبر، اور اوہام وتخیلات پرمبنی کاموں سےپرہیزہوناچاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button