ایران

پاکستانی قوم اتحاد ویکجہتی کے ذریعہ امریکیوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنا دے گی

shiitenews_sayyed_ali_khamnai_asif_zardariرھبرمعظم انقلاب اسلامی نے پاکستانی صدرجمھوریہ آصف علی زرداری سے ملاقات میں پاکستانی عوام کے باھمی اتحاد کو امریکہ کے منحوس منصوبوں کی ناکامی کا ضامن بتایا ۔
رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سنیچر کی شام پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں ایران اور پاکستان کے عوام کے دیرینہ ثقافتی اور مذہبی رشتوں کو دونوں ملکوں کے باہمی تعاون اور تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کی بہترین زمین قرار دیا اور تمام شعبوں میں تہران اسلام آباد تعلقات کی تقویت کی ضرورت پر زور دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے پاکستانی عوام کے اتحاد کو امریکیوں کے منحوس منصوبوں کی ناکامی کا ضامن قرار دیا اور فرمایا کہ امریکہ پاکستان میں اختلاف کی آگ بھڑکا کر اپنے ناجائز مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتا ہے لیکن واشنگٹن کے ناپاک عزائم سے پاکستان کی عوام کی واقفیت امریکہ کی توسیع پسندی کے خلاف اس قوم کی بھرپور استقامت و پائیداری کا باعث بنے گی۔
اس ملاقات میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے قائد انقلاب اسلامی سے اپنی ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان، ایران سے اپنے موجودہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گا۔
پاکستانی صدر نے دونوں قوموں کے تعلقات کو قوی تاریخی و ثقافتی ہم آہنگی پر استوار قرار دیا اور کہا کہ ان تعلقات کا مستقبل انتہائی تابناک ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button