ایران

دہشتـگردی کامقابلہ واجب الادافریضہ ہے

shiitenews_rahbariنقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شیطانی مظہر یعنی دہشتگردی سے مقابلے کو واجب الادا فریضہ سمجھتاہے اور دہشتگردی کےخلاف پوری طاقت سے ڈٹارہے گا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے تہران میں منعقدہ دہشتگردی مخالف عالمی کانفرنس کےنام اپنے پیغام میں تسلط پسند طاقتوں کے دہشتگردانہ اقدامات اور ان کی جانب سے دہشتگرد صیہونی حکومت کی حمایت کی طرف اشارہ کرتےہوئے تاکید فرمائي کہ تہران کانفرنس کا بنیادی کام دہشتگردی کی واضح اور جامع تعریف کرنا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی کے پیغام میں آیا ہےکہ دہشتگردی کوئي تازہ اور حالیہ برسوں میں پیداہونےوالی لعنت نہیں ہے لیکن مہلک ہتھیاروں کےمعرض وجود میں آنےاور بڑی تعداد میں انسانوں کے قتل عام کے آسان ہونے کی بناپر یہ لعنت سکیڑوں گنا ہولناک اور خطرناک ہوچکی ہے۔ اس پیغام میں آیا ہےکہ قومیں اس بات کو ہرگز نہیں فراموش کریں گي کہ سامراجی ملکوں نے فلسطین کو غصب کرنے اور مظلوم فلسطینی قوم کو اس کی سرزمین سے نکالنے کے لئے کس طرح صیہونیزم کی عالمی ایجنسی جیسے خطرناک دہشتگرد گروہوں کو منظم کیا اور دیریاسین جیسے الميوں کو جنم دیا۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام کی تعلیمات پرعمل کرکے جن میں کرمت انسانی سرفہرست ہے اورجن میں بے گناہ انسان کے قتل کو ساری انسانیت کا قتل قراردیا گيا ہے نیز اس قوم کی حیثیت سے جس نے گذشتہ تین دھائیوں میں دہشتگردی کے ہاتھوں شدید نقصانات اٹھائےہیں اس شیطانی لعنت کے خلاف بھر پور طرح سے ڈٹارہےگا۔
واضح رہےکہ آج سےتہران میں دہشتگردی مخالف عالمی اجلاس تہران میں ہورہاہے ۔ اس اجلاس میں دنیاکےساٹھ سےزیادہ ممالک شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button