ایران

امام خمینی کا پرچم سربلند

shiitenews_MENA_uprisings_Imam_Khomeini_legacyتہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔
آیت اللہ کاظم صدیقی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام خمینی نے جو پرچم لہرا دیا ہے وہ کبھی سرنگوں نہیں ہوسکتا۔انہوں نے امام خمینی کی بائيسویں برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رح خدا کی عظمت و قدرت کا ایک مظہر تھے اور جو پرچم انہوں نے لہرادیا ہے وہ ان کے جانےسے سرنگوں نہیں ہوگا۔
خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ حضرت امام خمینی رح اتحاد اور قوموں کی حکمرانی پر یقین رکھتےتھے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے اسلام کےخلاف اور اسلام کو تحریف کرنے میں مغرب و مشرق کی ساری کوششیں ناکام بنادیں اور دنیا پرظاہر کردیا کہ اسلام انسان کے لئے سرچشمہ ہدایت و کمال ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران ایسے مجاہد تھے جنہیں مشرقی اور مغربی طاقتوں کا خوف نہیں تھا اور انہوں نے نہ شرقی نہ غربی کا نعرہ لگایا اور امریکہ مردہ باد کے نعرے کو رائج کیا۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ حضرت امام خمینی نے ساری دنیا پرثابت کردیا کہ اسلام انسان کے لئے دین ہدایت و سعادت ہے اور آپ نے عملا بھی اس کا ثبوت پیش کیا اور دکھا دیا کہ اسلام ملک کے امور چلا سکتاہے۔
یاد رہے قاہرہ کے امام جمعہ شیخ جمال الدین قطب نے آج تہران کی نماز جمعہ سے قبل خطاب کیا اور کہا کہ مسلمانوں کو صیہونیوں کامقابلہ کرنے کے لئے متحد ہو جانا چاہیے۔ قاہرہ کے امام جمعہ حضرت امام خمینی کی بائيسویں برسی میں شرکت کرنے کے لیے تہران آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button