ایران

تہران کی نمازجمعہ میں آل خلیفہ کےمظالم کی مذمت

shiitenews_janatiتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ جنتی کی امامت میں ادا کی گئي ۔ خطیب جمعہ تہران نے ایک بار پھر آل سعود اور آل خلیفہ کے ہاتھوں بحرین کے نہتے عوام کے قتل عام کی مذمت کی ۔ آیت اللہ جنتی نے کہا کہ آل سعود ملت بحرین کے قتل عام میں آل خلیفہ کی مالی سیاسی اور فوجی مدد کررہی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بحرین کا بحران بہت جلد ختم ہوجائے گا۔ خطیب جمعہ تہران نے اسلامی جمہوریہ ایران میں ولایت فقیہ کی اہمیت پرتاکید کرتےہوئے کہا کہ ولایت فقیہ اسلامی نظام کا ستون ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے ولایت فقیہ سے ہی شکست کھائي ہے اور اسی بناپر اس سے خائف ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے اتحاد سے دشمن مایوس ہوجائيں گے۔ آیت اللہ جنتی نے ملت ایران کےخلاف دشمنیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایران کےخلاف پابندیاں تمام شعبوں میں ایران کی ترقی کا سبب بنی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button