بحرین کی عوامی تحریک اپنے منطقی انجام کو پہنچے گي

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیرخارجہ منوچہرمتکی نے کہا ہےکہ عنقریب بحرین کی عوامی تحریک اپنے منطقی انجام کو پہنچ جاۓ گي اور لیبیا اور یمن کی حکومتیں بھی سرنگوں ہوجائيں گي۔منوچہر متکی نے مشہد مقدس میں فردوسی یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب میں کہا کہ بحرینی حکومت جن تشدد آمیز روشوں سے اپنے مغربی اورسعودی آقاوں کی حمایت سے بحرینی عوام کو کچل رہی ہے وہ اس کی طاقت کی علامت نہیں ہیں بلکہ اس حکومت کی بنیادوں کے کھوکھلے ہونے کی دلیل ہیں کیونکہ عوام اسکے ساتھ نہيں ہيں۔








