ایران

بحرین میں فوجی مداخلت المناک

ali_laree_janiاسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے بحرین کے حالیہ واقعات بالخصوص اس ملک میں بیرونی افواج کی مداخلت کو المناک قراردیا اور کہا کہ ان مسائل سے علاقے کےحالات مزید بحرانی ہوچکےہیں جن سے مسائل کو حل کرنا مزید مشکل ہوجائے گا۔ ڈاکٹر لاریجانی نے تہران میں ترکی کے سفیر اومیت یاردیم سے ملاقات میں علاقائي صورتحال کےپیش نظر دونوں ملکوں کی مشاورت کی ضرورت پرتاکید کی۔ انہوں نے بحرینی عوام کےخلاف فوجی کاروائیوں کو علاقے کےلئے نقصان دہ قراردیا اور کہا کہ بیرونی افواج نے بحرینی عوام کی سرکوبی میں شرکت کرکے گھناونے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ ترک سفیر نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں توسیع لائےجانے کی ضرورت پرتاکید کرتےہوئے کہا اس ضمن میں پارلمانی تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button