ایران

امام موسی صدر کی رہائي، عالم اسلام اور حریت پسندوں کے لئے نہایت اہم

musa_sadrاسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکرسید شہاب الدین صدر نے کہا ہے کہ تمام اسلامی ملکوں، حکومتوں اور تنظیموں نیز آزاد ضمیر افراد کو امام موسی صدر کی رہائي کے لئے کوششیں کرنی چاہیں۔
نائب اسپیکر نے سید شہاب الدین صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کو بھی امام موسی صدر کو رہا کرانےمیں موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امام موسی صدر کی رہائي عالم اسلام ، اور تمام حریت پسندوں کے لئے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔اس سے قبل قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائ خارجہ کے اجلاس میں بھی امام موسی صدر کی رہائی کے لئے کوششوں پر تاکید کی جاچکی ہے ۔
یادرہے لبنانی مسلمانوں کے قائد امام موسی صدر کو لیبیا کے ڈکٹیٹرکرنل معمر قذافی نے صہیونیوں کے ایما پر 1978 میں لیبیا بلاکر اغوار کرلیا تھا اس کےبعد سے ان کی کوئي خبر نہيں ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button