ایران

پرخطر جدوجہد کے میدان میں قوموں کی موجودگي اور استقامت ہی ان کی کامیابی کی ضمانت

rehbrرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج خبرگان کونسل کے سربراہ اور ارکان سے خطاب میں فرمایا ہے کہ علاقے کے ملکوں میں جو عظیم واقعات رونما ہورہے ہیں وہ ابھی ابتدائے راہ میں ہیں اور ہمیں ان کے مختلف پہلوؤں کو سمجھ کر اپنے اہم فرائض پرعمل کرنا چاہیے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے علاقے میں قوموں کی اسلامی بیداری کو نہایت عظیم واقعہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی سے متاثر قراردیا۔آپ نے ان  حساس حالات میں حکام اور سیاسی شخصیتوں کے فرائض پر روشنی ڈالتے ہوئے عوام کی بیداری اور اسلامی نعروں کو علاقے کے موجودہ حالات کی دو اہم خصوصیات قراردیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ تبدیلیاں ایران اور دنیا کے دیگرملکوں میں رہنےوالے ہر سچے اور اعلی فکر رکھنے والے مسلمان کی آرزؤں میں شامل تھیں۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ پرخطر جدوجہد کے میدان میں قوموں کی موجودگي اور استقامت ہی ان کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
آپ نے فرمایا کہ جب قومیں بتیس برس قبل ایران میں رونما ہونےوالےانقلاب کے دوران ملت ایران کی طرح میدان میں آجاتی ہیں تو خدا بھی ان کے عزم و ارادے کو استحکام عطا کرتاہے اور ان کی کامیابی کو یقینی بنادیتا ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ خدا کی جانب سے قوموں کی مدد کی بدولت نہ صرف پٹھو، بدعنوان اور ظالم حکمران بلکہ امریکہ اور دیگر عالمی طاقتیں بھی جو کہ بھرپور طرح خونخوار اور وحشی ہیں آخر کار قوموں سے مغلوب ہوجائيں گي جیسا کہ اس ولولہ انگيزحقیقت کا تجربہ حالیہ واقعات میں بھی ہواہے۔
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایاکہ اسلامی ا نقلاب کی پیروی کرنا علاقے کے اہم واقعات میں موثر رہا ہے اور اسلامی انقلاب کی کامیابی، اسلامی جمہوریہ ایران کی تشکیل اور اس کا استحکام اور پائداری اور مختلف میدانوں میں اسکی روزافزوں ترقی، تشخص اور عزت عطا کرنے والے امور کی حیثیت سے کہ جن کو نمونہ عمل بنایا جاسکتا ہے علاقےمیں مسلمان قوموں کے سامنے ہیں اور یہ قومیں ان امور سے متاثر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button