ایران

اسلامی انقلاب کا اثر اسلامی و عرب ملکوں پر مرتب ہوچکا

aytullah_jannatiتہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران کے عوام نے جو گذشتہ بتیس برسوں سے اپنے انقلاب اور اس کی اقدار کی پاسداری کررہے ہيں دشمنوں کی کوششوں کو ایک بار پھر ناکام بنادیا ۔ تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ احمدجنتی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ گذشتہ گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے نکالی گئی ریلیوں میں کروڑوں کی تعداد میں ایرانی عوام کی موجود گي امریکہ اور اس کے حواریوں  کے لئے واضح پیغام تھا کہ وہ ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف اپنی بیہودہ کوششیں ترک کردیں ایران کے عوام آج بھی مکمل وفاداری کے ساتھ اپنے انقلاب کو گلے سے لگائے ہوئے ہيں ۔ جن میں اکثریت کی جوانوں کی ہے ۔ اورا س سے یہ بات سمجھ لینا چاہئے کہ اسلام کو کبھی بھی ختم یا مٹایا نہيں جاسکتا اور انقلاب جاودانی ہے
آیت اللہ احمد جنتی نے کہا کہ ایران کا اسلامی نظام اسلام و انصاف اور محروموں کی حمایت کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے یہ نظام پوری دنیا کے محروموں کا حامی ہے خواہ وہ مسلمان ہوں یا غیر مسلم ہوں ۔ ایران کے اسلامی نظام اور انقلاب کے بانی نے پوری دنیا کے محروموں کو پیغام دیا تھا یہ انقلاب آپ کا حامی ہے اور اسکے اثرات جلدیا بہ دیر دنیا پر مرتب ہوں گے اور بتیس برس بعد اس کے اثرات مصر اور تیونس پر مرتب ہوئے ۔تہران کے خطیب جمعہ نے کہا مصر کے ڈکٹیٹر کے جانے کے بعد اب امریکہ اور اس کے حواریوں کی کوشش ہے کہ صرف چہرہ بدل دیں سسٹم وہی پہلے ہی والا رہے ۔ لیکن مصری عوام اس کو قبول کرنے کوتیار نہيں ہیں تہران کے خطیب جمعہ نے کہا یہ وہ مرحلہ ہے جہاں مصری عوام کو ہوشیاری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے اللہ اور اسلام سے تمسک اختیار کریں ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اس مرحلے میں مصر کے علماء کو آگے آنے کی ضرورت ہے خاص طور پر جامعۃ الازہر کے علماء کو آگے آنا چاہئے آیت اللہ احمد جنتی نے کہا کہ دیگر اسلامی ممالک کے عوام بھی اسلامی انقلاب کے پیغامات اور اثرات کو قبول کررہے ہيں جن میں بحرین اور یمن میں عوام کی تحریکيں شروع ہوچکی ہيں وہاں لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے تہران کے خطیب جمعہ نے سوال کیا کہ کیا لوگوں کو قتل کرنے سے ان کی حکومتوں کی عمر یں بڑ ھ جائيں گي ؟
تہران کے خطیب جمعہ نے ایران میں بعض فتنہ پرور افراد سے سوال کیا کہ ایران کے عوام نے گیارہ فرروری کو انقلاب کی کامیابی کے جلوسوں میں کروڑوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر مصری عوام کے انقلاب کی حمایت کا اعلا ن کیا تھا تو اس کے بعد چودہ فروری کو مصری عوام کی حمایت میں اپنے مٹھی بھر افراد کو سڑکوں پر لانے کا مقصد کیا اس کے علاوہ اور بھی کچھ ہوسکتا ہے کہ دشمنوں کے کہنے پر گڑ بڑ پھیلائي جائے اور دنیا کی توجہ مصری عوام کے انقلاب سے ہٹائي جائے ؟

متعلقہ مضامین

Back to top button