ایران

بہمن 22 گیارہ فروری کے عظیم الشان جلوسوں اور ریلیوں میں عوام کی وسیع شرکت

behmen_22 بہمن 22کے اہم نکات…
ایران کا پہلا خلا باز 1400 ہجری شمسی مطابق 2022سے پہلے
مرگ بر مبارک مرگ بر اسرائیل
برفانی موسم کے باوجود لوگ سڑ کوں پر
اسرائیل کو جسطرح مسلط کیا اس طرح اس کی بساط لپیٹ دی جائے
آج اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بتیسویں سالگرہ کے موقع پر سارے ایران میں عظیم جلوس نکالے گئے۔
تہران میں سب سے بڑا جلوس آزادی اسکوائر پر آکر اختتام پذیرہوا۔
تہران کے عظیم جلوسوں میں دسیوں لاکھ افراد نے شرکت کی۔
جلوسوں میں شریک ملت ایران نے اسلامی انقلاب کے اھداف و مقاصد ، رہبرکبیر انقلاب اسلامی و بانی اسلامی جمہوریہ ایران حضرت امام خمینی قدس سرہ اور رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے وفاداری پر تاکید کی۔
آزادی اسکوائر پر صدر جناب احمدی نژاد نے ملت ایران سے خطاب کیا جس کے بعد ملت ایران نے ایک قرارداد پاس کی ۔
اس قرارداد کو اس آیہ مبارکہ
و نرید ان نمن علی الذین استضعفوا فی الارض و نجعلھم ائمہ و نجعلھم الوارثین
سے شروع کیا گیا ، قرارداد میں کہا گيا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بتیس سالہ پربرکت حیات یہ ظاہر کرتی ہےکہ اسلام کا نظریہ حکومت اور ولایت فقیہ کی ڈاکٹرائين ملک کا نظام چلانے اور ملک کو حقیقی ترقی اور عدل وانصاف سے ہمکنار کرنےمیں کامیاب کردار ادا کرسکتی ہے۔
اس قرارداد میں کہا گيا کہ ہے کہ ملت ایران جس نے بحرانوں سازشوں اور فتنوں کے مرحلے سرکرنےمیں استقامت کا ثبوت پیش کیا ہے وہ ملک کو اسلامی انقلاب کے اھداف مقاصد کی طرف بڑھانے میں سب سے پہلے خود رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت کا مرہون منت سمجھتی ہے اور حقیقی اسلام کی پیروی پر تاکید کرتی ہے۔
اس قرارداد میں آیا ہےکہ ملت ایران بتیس سالہ پائداری استقامت و بصیرت کے تجربوں کے مدنطر مصراور تیونس کےعوام کے انقلاب کی حمایت کرتی ہے اور یقین رکھتی ہےکہ مظلوموں اور حق پرستوں کی نصرت کا الھی وعدہ قوموں کی استقامت کی صورت میں سچ ہوکر رہے گا۔ ملت ایران کی اس قرارداد میں آیا ہےکہ شیطان بزرگ امریکہ اور مشرق وسطی میں سرطانی رسولی صیہونی حکومت انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کے ساتھ مل کر دنیا کے گوشہ و گنار میں انسانیت کے خلاف جرائم ڈھارہے ہیں ۔
اس قرارداد میں آیا ہےکہ ٹارگٹ کلنگ، بغاوت، قومی جنگیں، پابندیاں، آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ ، بتیس برسوں سے جاری کبھی نہ ختم ہونےوالی نفسیاتی جنگ ملت ایران اور اسلامی نظام کے مقابل کفر وشرک ونفاق کے محاذ کے اقدامات ہیں جنہیں خدا کے فضل و کرم، رہبرانقلاب اسلامی کی مدبرانہ ھدایات اور ملت کی استقامت و بصیرت سے ناکام بنادیا گيا ہے۔
اس قرارداد میں ملت ایران نے کہا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی واحد راہ بیداری اور استقامت ہے ۔ ملت ایران نےآج کے عظیم مظاہروں کے بعد جاری شدہ اپنی اس قرارداد میں کہا ہےکہ مختلف علمی اورسائنسی اور ٹکنالوجیکل میدانوں میں ملت کی ترقی اپنے اوپر اعتماد کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لانے کا نتیجہ ہے۔
اس قرارداد میں صیہونی ایجنٹوں کےہاتھوں شہیدہونےوالے ایٹمی سائنس دانون کو خراج عقیدت پیش کیا گيا ہے اورتاکید کی گئي ہےکہ دشمن ان اقدامات سے ملت ایران کے عزم راسخ میں خلل نہیں ڈال سکتا۔ ملت ایران نے آخر اپنے شہیدوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
یادرہے آج بھر کے جلوسوں میں ملک کے اعلی فوجی اور سول حکام اور علماء نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button