ایران

اسلامی انقلاب کے اثرات پوری دنیا میں نمایاں

ahmadinejadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا نورانی راستہ اسلامی انقلاب کی تمام امنگوں کے حصول تک جاری رہے گا۔رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے آج اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملت ایران اور اس کے خادموں کی نمائندگي کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ  ہم خط امام اور ان کے مقاصد سے کبھی بھی دور نہیں ہوں گے۔
انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات پوری دنیا میں نمایاں ہو چکے ہیں، کہا کہ اگر ڈاکوؤں نے ملت ایران کی حرکت کے سامنے کھڑا ہونا چاہا تو ہم پوری دنیا اور ان کی تمام کھوکھلی شخصیتوں کے سامنے ڈٹ جائيں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ آج سب پر واضح ہو گيا ہے کہ اسلامی انقلاب انسانی معاشرے کے کمال کے راستے میں پیغمبران الہی کی بعثت کے بعد عظیم ترین حرکت اور تحریک تھی اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے انقلاب کو جتنا عرصہ گزرتا جا رہا ہے اسلامی انقلاب اتنا ہی تروتازہ ہوتا جا رہا ہے اور زیادہ طاقت کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے گا۔
صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب پوری انسانیت سے تعلق رکھتا ہے، کہا کہ جہاں پر بھی پاکیزہ فطرت موجود ہے اسلامی انقلاب بھی موجود ہے اور وہ اس انقلاب سے آشنا ہے کیونکہ یہ انسانوں کی بیداری کے لیے آیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button