ایران

آیت اللہ العمری کی رحلت پر آیت اللہ مکارم شیرازی،گلپاییگانی اور نوری ہمدانی کا تعزیتی پیغام

aytollah_safi_and_umeriآیت اللہ االعظمی صافی گلپائگانی: آیت اللہ العَمری دشواریوں کا شکار مؤمنین کا ملجأ و مأوی تھے
آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے حجاز کے نامور عالم دین آیت اللہ العَمری کے انتقال کی مناسبت سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و اناالیہ راجعون
حضرات آیات و علمائے سعودی عرب دامت برکاتہم
حوزہ مبارکہ علمیہ سعودی عرب
فقید سعید کے صاحبزادگان
حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی جان سوز شہادت کے چہلم کے موقع پر امت اسلامی بالخصوص شیعیان مدینہ منورہ، زعیم راحل آیت اللہ شیخ محمد علی العَمری رضوان اللہ تعالی علیہ جیسی شخصیت کھو کو کھو بیٹھے ہیں۔
بے شک مرحوم عالم دین امت اسلامی کے مضبوط قلعوں اور اس امت کے اَعلام میں سے ایک عَلَم اورسختیوں میں مؤمنین کا ملجأ و مأوی تھے۔
اس بزرگوار عالم دین نے اپنی عُمرِ شریف کے دوران شدید مصائب و مشکلات برداشت کیں اور مکتب اہل بیت (ع) کی ترویج و ترقی، دعوت حق کی نشر و اشاعت اور مؤمنین کی مدد و حمایت کی راہ میں ہرقسم کی اذیت و آزار پر صبر وتحمل کا دامن تھامے رکھا۔
خداوند متعال انہیں اسلام اور مسلمین کی جانب سے جزائے خیر عطا فرمائے اور مؤمنین کا محاذ مستحکم و مضبوط کرنے کے عوض جنت الفردوس میں درجات رفیعہ عنایت فرمائے۔
خداوند متعال ان کو اپنی رحمت واسعہ سے بہرہ مند فرمائے اور ائمہ طاہرین علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے خاندان اور فرزندوں کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔
20 صفر 1432
لطف اللہ صافی
aytollah_sherazi_and_umeriآیت اللہ االعظمی مکارم شیرازی کا تعزیتی پیغام
آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے حجاز کے نامور عالم دین آیت اللہ العَمری کے انتقال کی مناسب سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
إنّا لِلّہ وَإِنّا إلَیْہ رَاجِعُون
انتھک جدوجہد کرنے والے عالم دین، مخلص محب اہل بیت (ع) اور ناتھکنے والے مجاہد جناب حجت الاسلام و المسلمین حاج شیخ محمد علی العَمری (قُدِّسَ سِرُّہ) کے انتقال کے افسوسناک واقعے پر شیعیان عالم، بالخصوص شیعیان مدینہ، علمائے کرام اور مرحوم عالم دین کے فرزند ارجمند حجت الاسلام حاج شیخ کاظم العَمری کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
فقید سعید نے اپنی طویل اور بابرکت عمر کے دوران سرزمین وحی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی قبر مقدس اور ائمۂ بقیع کی خاموش آرامگاہوں کی مجاورت میں حوزہ تشیع کے تحفظ اور مکتب اہل بیت (ع) کے تابندہ چراغ کو روشن رکھتے ہوئے اس راہ میں شدید ترین دشواریوں، مشقتوں اور جان لیوا درد و رنج برداشت کرتے ہوئے استقامت کی نا بھولنے والی مثالیں قائم کیں اور ان کی جدوجہد کے نتیجے میں اس ملک کے شیعیان اہل بیت (ع) کو بڑی اور ناقابل فراموش کامیابیاں ملیں چنانچہ ہمیں امید ہے کہ اللہ کی مشیت سے ان کی ان عظیم خدمات کا سلسلہ ان کے فرزند ارجمند اور دوستوں کے ہاتھوں بدستور جاری و ساری رہے۔
خداوند متعال ان کی پاکیزہ روح کو رسول اللہ (ص) اور آل رسول اللہ (ص) کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر و اجر فراوان عنایت فرمائے۔
19صفر 1432 ہجرى قمرى
ناصر مکارم شیرازى
aytollah_hamdani_and_umeriآیت اللہ العَمری شیعیان سعودی عرب کا اہم محور تھے
حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے سعودی عرب کے نامور عالم دین کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلام علیکم بما صبرتم فنعم عقبی الدار
جناب حجت الاسلام و المسلمیں آقائے شیخ کاظم العَمری دامت برکاتہ
عالم ربانی، مجاہد فداکار اور آپ کے والد بزرگوار آیت اللہ شیخ محمدعلی العَمری اعلی اللہ مقامہ ـ جنہوں نے اپنی عُمرِ مبارک جدوجہد اور مجاہدت میں صرف کی اور حقیقتاً اس ملک کے شیعیان اہل بیت (ع) کے لئے نہایت اہم محور تھے ـ کے انتقال پر ملال پر حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کے محضر مبارک، علمائے حجاز اور اس با فضیلت اور مجاہد عالم دین کے عقیدتمندوں اور خاندان مکرم علی الخصوص آپ جناب کو تعزیت عرض کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے بارگاہ الہی سے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل طلب کرتا ہوں۔
حسین نوری ہمدانی

متعلقہ مضامین

Back to top button