ایران

اسلامی حکومت کے خلاف اربوں کا بجٹ

moslehiاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرانٹلجنس حیدر مصلحی نے کہا ہے کہ دشمنوں نے ایران کے اسلامی نظام کو سرنگوں کرنے کےلئے سترہ ارب سات سو ملین ڈالرکا بجٹ مختص کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حیدر مصلحی نے یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹلجنس نے گذشتہ برس کے فتنوں کو ناکام بناکر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ انٹرنیٹ اور سائبراسپیس کے سہارے اسلامی  انقلاب کو نقصان پہنچانے کی جو سازش بنائي گئي تھی وہ ناکام ہوگئي اور ایرانی جوانوں نے دشمن کے بنائےہوئے نیٹ ورک کا پتہ لگاکر اسے درہم برہم کردیا۔ وزیرانٹلجنس نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹلجنس حالات پر بخوبی کنٹرول رکھتی ہے اور تدبیر سے آگے بڑھ رہی ہے۔ حیدر مصلحی نے ایٹمی سائنس دانوں پرقاتلانہ حملوں اور دہشتگردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے بیشتر حملوں کو انٹلجنس ہی ناکام بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی یہ سازشیں قوم کو ملک کے حالات سے الگ کرنے اور ملک میں فتنے پھیلانے کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا دشمن نے اپنی ٹیکٹیک بدل دی ہے اور وہ بدستور سازشیں کر رہا ہے۔ انہوں نے تیس دسمبر کو روز بصیرت قرار دیا اور کہا کہ ملت نے اس دن ولایت فقیہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button