ایران

مختلف شہروں میں رہبرانقلاب اسلامی سےتجدیدعہد

no_day1ایرانی عوام کےہرطبقے نے ولایت فقیہ کےساتھ قوم کےعہدوپیمان اوریوم بصیرت، نو دی مطابق تیس دسمبر کی سالگرہ کےموقع پرمختلف شہروں میں اجتماع کرکےایک بارپھررہبرانقلاب اسلامی سےتجدید عہدکیا۔
رپورٹ کےمطابق ایران کےعوام نےآج پورےملک میں ایک دوسرے کی آوازمیں آواز ملاکر نعرےلگاکر ولی امرمسلمین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سےتجدیدعہدکیا۔ان اجتماعات میں فتنہ پروروں اور اس کےذمہ داروں کی مذمت کی گئی اورعدلیہ سےمطالبہ کیاگياکہ فتنہ پرورعناصرسےسختی  سےنمٹاجائے۔
گذشتہ برس نودیماہ مطابق تیس دسمبر کو پورےایران میں عوام نےزبردست مظاہرہ کرکے رہبرانقلاب اسلامی کےساتھ تجدیدعہد اور عاشورائےحسینی میں فریب خوردہ فتنہ پروروں کےشرمناک اقدام پراحتجاج کیاتھا۔ اور ایران کےبابصیرت عوام نے اس سال ایک بارپھر فرزندان عاشورہ کی طاقت کامظاہرہ
کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button