ایران

مہاباد بم دھماکوں میں ملوث چار دہشت گرد گرفتار

mahabadایران کے شمال مغربی شہر مہاباد میں چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گيا ہے۔رپورٹ کے مطابق مہاباد کے اٹارنی صمد حضرتی نے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد مہاباد میں دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے تین دہشت گردوں کو مہاباد میں گرفتار کیا گيا جب کہ چوتھے دہشت گرد کو ایک جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گيا۔
صمد حضرتی نے مزید کہا کہ یہ دہشت گرد محرم کے مہینے میں مہاباد میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے۔  ان دہشت گردوں سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر کے مہینے میں مہاباد میں مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر دہشت گردی کی ایک کارروائی میں دس افراد شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button