ایران

عاشورہ ایک عالمی مسئلہ میں تبدیل ہو چکا ہے

Ayatollah-Makarem-Shiraziحضرت آیت الله مکارم شیرازی نے امام حسین علیہ السلام کی یاد میں عزاداری کے انعقاد اور اس میں لوگوں کی کثیر تعداد شرکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا : عاشورہ آج کل ایک عالمی مسئلہ میں تبدیل ہو چکا ہے اور اسلامی ممالک کے حدود سے آگے نکل چکا ہے ۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله مکارم شیرازی مرجع تقلید تقلید آج صبح اپنے فقہ کے درس خارج میں  کہ جو کہ جمہوریہ اسلامی ایران قم کے مسجد اعظم میں منعقد ہوتا ہے اس میں حضرت ابا عبدالله الحسین علیہ السلام اور ان کے احباب و انصار کی جان سوز شھادت کے ایام پہ تسلیت پیش کی اور ایام عزا کے پروگرام میں تمام عزاداران و سوگواران کی شرکت کی قدر داری کی ۔
انہوں نے اظہار کیا : اس سال امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب کے غم کو یاد کرتے ہوئے شاندار پروگرام منعقد ہوا اور اصل میں یہ واقع بتا رہی ہیں کہ امام حسین علیہ السلام کا غم ھر سال مزید فعال اور با رونق ہو رہا ہے ۔
مرجع تقلید نے بیان کیا : تمام ممالک جیسے یورپ ، ایشیا ، افریکا ، اور ۔۔۔ میں ہو رہے عزاداری کی رپورٹ جو قومی میڈیہ کی طرف سے پیش کی گئی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہ مسئلہ تھا کہ جو عالمی مسئلہ بن گیا ہے اور اسلامی ممالک کے حدود سے آگے نکل چکا ہے ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی امام حسین علیہ السلام کے قیام کے ھدف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مقصد میں سے ایک اسلامی جنبہ تھا تو دوسرا انسانی بھی ، حضرت امام حسین علیہ السلام نے اسلامی حکومت تشکیل کرنی چاہی ، یہ مسئلہ تمام مسلمانوں سے تعلق رکھتا ہے لیکن اسی طرح عزت ، کرامت ، عدالت ، آزادی اور ظلم سے مقابلہ یہ عام مفھوم کا حامل ہے اور امام حسین علیہ السلام نے اس کے لئے قدم بڑھایا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button