ایران

محرم اور صفر نے اسلامی مکتب کی حفاظت کی ہے

ayatullah_ustaadiحوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے انقلاب اسلامی کے وجود کو عاشورہ کے قیام سے جانا ہے اور محرم و صفر کے مہینہ کو دین مبین اسلام میں ایک مؤثر عامل کے طور پہ یاد کیا ہے ۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین کے ممبر آیت الله رضا استادی گذشتہ شب حرم حضرت معصومہ (س) میں عزادار  امام حسین علیہ السلام سے اس ایام عزا اباعبدالله الحسین علیہ السلام کی تسلیت پیش کرنے کے ساتھ اس امام کی عزا کا اہتمام کرنے کی تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ محرم اور صفر نے اسلامی مکتب کی حفاظت کر رکھی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران بھی قیام عاشورہ سے ہی حاصل ہوا ہے اور خوش قسمتی سے اسلامی حکومت نے بہت ساری کامیابی مختلف زمانہ میں حاصل کی ہے ۔
آیت الله استادی نے امام حسین علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ، عوام دنیا کے غلام ہیں اور ان کے دین میں بھی ان کی لغلغہ زبان ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسان دو راستہ میں سے ایک مستقیم راستہ کو معین کرے ،متقی و مومن انسان کا امتحان بہت ہی تم ہوتا ہے اور اس طرح کے لوگ ھر محافل و مجالس میں نہی جاتے ہیں اور حلال و حرام الھی کا خیال رکھتے ہیں ۔
انہوں نے ابا عبدالله الحسین علیہ السلام کے فلسفہ قیام کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ امام حسین علیہ السلام صرف اس لئے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دین محفوظ رہے اپنی تمام چیزوں کو قربان کر دیا اور اس راہ میں اپنی جان بھی دے دی اور یہ مسئلہ ھمارے لئے ایک اھم و دقیقی معیار کے طور پہ ہونا چاہیئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button