ایران

کربلا میں خداپرستی توحید اور عدالت اپنے عروج پر تھی

ahmedi_nijad_in_majlisاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ کربلا کے واقعے میں عشق و جذبات اور عدالت و خدا پرستی کے علاوہ کچھ اور نہیں دکھائي دیتا۔ صدر جناب احمدی نژاد نے تہران میں امام زادہ صالح کے مزار پرمجلس عزا میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کربلا میں ایک طرف خداپرستی توحید اور عدالت اپنے عروج پردکھائی دیتی ہے تو دوسری طرف کینہ دشمنی اور خود غرضی بھی اپنی انتھا پر دیکھی جاسکتی ہے۔صدر جناب  احمدی نژاد نے یہ سوال کیا کہ آخر کیا وجہ ہےکہ کربلا کو اس قدر وقعت و اہمیت کیوں حاصل اورحضرت امام حسین علیہ السلام کو خون خدا کیوں کہا جاتا ہے؟ انہوں نے خود ہی جواب دیتےہوئے کہا کہ کیونکہ امام جلوہ خدا، تجلی خدا اور اسم اعظم خدا ہے اور ساری ہستی میں جاری ہے اور دراصل روح ہستی ہے ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کسی خاص گروہ نسل یاطبقے سے مخصوص نہیں ہیں بلکہ ساری انسانیت سے آپ کا تعلق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button