ایران

علماء و فضلاء لوگوں کو ولایت فقیہ کی نعمت کی قدردانی کی ضرورت کی یادآوری کرائیں

aytolla_murtaza_muqtadaieeاسلامی جمہوریہ ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ آیت‌اللہ مرتضی مقتدائی نے آج سہ پھر کو قم کے مدرسہ ہنر اسلامی میں "غدیریہ” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار "غدیریہ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عید غدیر کفار کی ناامیدی کا سبب ہے اور جب امیر المؤمنین کی ولایت کا اعلان ہوا تو دشمنان اسلام، دین اسلام کو نقصان پہنچانے سے نا امید ہوگئے اور اسلام قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔
انھوں نے کہا: امیرالمؤمنین علی (ع) اس روز رسول اللہ (ص) کے خلیفہ اور بلافصل جانشین کے عنوان سے منتخب ہوئے اور اس زمانے میں ـ جبکہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فَرَجَہ الشریف پردہ غیب میں ہیں ـ ولی فقیہ اس منصب کے عہدیدار ہیں۔
شیعت نیوز کے نماءندے کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت حکومت اسلامی اور ولایت فقیہ کے دور میں واقع ہوئے ہیں اور ہمیں اس حکومت کی قدردانی کرنی چاہئے جو ایک الہی نظام ہے اور اس کی چوٹی پر ولی فقیہ رونق افروز ہیں اور حوزہ کے علماء اور فضلاء کو چاہئے کہ وہ عوام کو بھی اس عظیم نعمت کی قدردانی کی ضرورت کی یادآوری کرادیں۔
انھوں نے ایران کے ماضی میں طاغوتی، ظالمانہ اور غاصبانہ حکومتوں اور مختلف ممالک میں اسی قسم کی حکومتوں کی حکمرانی جارے رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ولایت فقیہ امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت کا تسلسل ہے؛ امام زمانہ (عج) نے اپنی غیبت کے دوران ولی فقیہ کو لوگوں کے اوپر اپنی حجت قرار دیا جبکہ آپ (عج) اللہ کی بارگاہ میں لوگوں کی حجت ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button