ایران

ولایت سب سے عظیم نعمت

ahmadi-nizadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ولایت و امامت خداوند متعال کی عظیم ترین نعمتیں ہيں۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج ایران کے مغربی صوبے زنجان میں عظیم عوامی اجتماع سے خطاب میں ملت ایران اور عالم بشریت کوعید سعید غدیر خم کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے لئے کوئي بھی نمعت امامت و ولایت سے بڑھ کر نہیں ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہاکہ امامت و ولایت انسان اور عالم ہستی کو خدا  سے ملاتی ہے اور ساری اچھائیوں کو انسان کے وجود میں منتقل کرتی ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے صوبہ زنجان کےعوام کو انسانی اور الہی تہذیب وتمدن کا وارث قراردیا اور کہا کہ اس خطے کی تاریخ سے محنت کشی، اصالت اور بھرپورتوانائیوں نیز جدوجہد کا پتہ چلتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button