ایران

سوسنگرد کی آزادی رہبر انقلاب اسلامی کی تدبیر

firoozabadiاسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی تدبیر سے سوسنگرد صدامی فوج کے قبضے سے آزاد ہوا اور صدامی فوج کی جنگي اسٹراٹیجی ناکام ہوگئي۔ جنرل سیدحسن فیروزآبادی نے سوسنگرد کی آزادی کی سالگرہ کی تقریب میں کہا کہ عوامی لشکر کا ہر ایک فرد فوجیوں سےبڑھ کر صدامی کی فوج کا مقابلہ کررہا تھا اور رہبرانقلاب اسلامی اور شہید چمران بریگيڈیر سلیم کے ہمراہ اہواز میں گوریلا جنگ کی ھدایت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے صوبے خوزستان کے حکام اور فوج اور سپاہ کے کمانڈروں  کےساتھ صلاح و مشورہ کیا اور سوسنگرد کو آزاد کرانے کا پلان بنایا۔آپ لشکر نمبر بانوے بھی گئےتاکہ نزدیک سے آپریشن کی ھدایت کرسکیں۔ انہوں نے کہا اس موقع پر سابق صدر بنی صدر رکاوٹیں پیدا کررہاتھا جس کےبعد رہبرانقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی رح سے رابطہ کیا جس پرامام خمینی رحنے فرمایا کہ سوسنگرد کو کل تک آزاد ہوجانا چاہیےاور ایسا ہی ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button