ایران

اسلامی جمہوریہ کا قیام تاریخی جد و جہد اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

Mahmoud-Ahmadinejad1ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے زرعی جہاد کی وزارت کے ڈائریکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کا قیام انسانی تاریخ کے خوبصورت دور میں وقوع پذیر ہوا ہے اور یہ سامراج اور ظلم و ستم کے سیاہ دور کے خاتمے نیز روشنی و شکوفائی کے آغاز کا دور ہے ۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ یہ انقلاب ایک اتفاقی امر نہ تھا بلکہ تمام انبیاء، اولیاء اور انصاف پسندوں کی مسلسل جد وجہد اور تاریخی قربانیوں کے نتیجے میں آج ایرانی قوم اقتدار و حاکمیت تک پہنچی ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ ان تمام کوششوں کا صرف  یہ ہدف نہیں ہے کہ ایرانی قوم اقتدار اور حاکمیت تک پہنچ جائے اور تمام سلسلے ختم ہوجائیں بلکہ ملت ایران کوشش کررہی ہے کہ وہ عالمی ذمہ داریوں کو بھی ادا کرے ۔
یاد رہے اس ملاقات سے پہلے زراعت کے چار اہم تحقیقاتی منصوبوں کی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کی موجودگي میں رونمائی ہوئی ۔
ان منصوبوں میں آبی حیات کے لئے دواؤں ، ایچ ون این ون ویکسین کی تجرباتی سطح پر تیاری، چاول کی نئی ورائٹی دیلم کا تعارف اور ایران کی جڑی بوٹیوں کے بارے میں ایک سو پچیس جلدوں پر مشتمل معلوماتی گائیڈ کی تیاری شامل ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button