ایران

رہبرانقلاب اسلامی کا دورہ ، قم المقدسہ کی اہمیت کا عکاس

sediqiتہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے رہبر انقلاب اسلامی کے قمالمقدسہ کے تاریخی دورے کو اس شہر کی اہمیت کا عکاس قرار دیا ہے۔ آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب نماز جمعہ نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کے دوران رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دورۂ قم المقدسہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس دورے سے دنیا کی نگاہیں ایک ایسے شہر کی جانب متوجہ ہوگئي ہیں جہاں سے اسلامی انقلاب کا آغاز ہوا تھا اور جو دین اور دینی تعلیمات  کی ترویج کا مرکز ہے۔ خطیب نماز جمعہ نے رہبرانقلاب اسلامی کی عالمی بصیرت اور داخلی امور پر ان کی توجہ کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہاکہ موجودہ حساس حالات میں مذہبی اور معنوی ہدایات دینے کے مقصد سے انجام پانے والی آپ کی ملاقاتوں سے قم القدسہ کے خصوصی مقام کی نشاندہی ہوتی ہے۔ خطیب نماز جمعہ تہران نے حوزہ علمیہ کے اساتذہ ، طلاب ، فضلاء اور دانشمندوں سے رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کو اخلاقی ، سیاسی ، اجتماعی ، علمی اور حوزوی منشور قرار دیا اور اس منشور کے تجزیۓ اور اس کی تحقیق پر تاکید کی ۔ حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے مزید کہا کہ قم القدسہ کے عوام کے مختلف طبقات کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کے والہانہ استقبال سے سنہ انیس سو اناسی میں پیرس سے واپسی کے موقع پر عوام کی جانب سے کۓ جانے والے حضرت امام خمینی رح کے تاریخی استقبال کی یاد تازہ ہوگئي ہے۔ خطیب نماز جمعہ تہران نے مزید کہاکہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے استقبال سے یہ ثابت ہوگيا ہے کہ اسلامی رہبر اور دینی ولایت ایک ایسا بابرکت سایہ ہے جس کی ضرورت تمام عوام محسوس کرتے ہیں۔ خطیب نماز جمعہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے دورۂ لبنان کو اسلامی نظام کی ایک برکت قرار دیا اور ایران کو الگ تھلگ کرنےکی دشمنوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتےہوۓ کہاکہ اس دورے سے ثابت ہوگيا کہ اسلامی نظام اقوام کے دلوں میں زندہ ہے اور اسلامی انقلاب کے نور کی شعاعیں دنیا بھر میں مسلسل پھیلتی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button