ایران

شہادت پریقین ، ایثار پرایمان اوراللہ سےمعاملہ ملت ایران کی طاقت کاراز

Aytullah_Khaminaiرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےشہادت پریقین ، ایثار پرایمان اوراللہ سےمعاملے کوملت ایران کی طاقت کاراز قراردیا۔
رہبرانقلاب اسلامی نےتاکید کےساتھ فرمایاکہ ایران کی عظیم قوم ، عزت عطاکرنےوالےان عناصر کی بدولت سامراج کی زیادہ خواہی کےمقابلےمیں مضبوطی سےڈٹی رہےگی۔ رہبرانقلاب اسلامی نےآج صوبہ قم کے شہداء کے اہل خانہ ، جنگي معذوروں اور ایثارکرنے والوں سے پرجوش ملاقات میں ، شہادت کونہایت عمیق موضوع قراردیا۔
رہبرانقلاب اسلامی نےشہادت کےعقیدے اور شہداء کی عظمت پریقین کو کسی بھی قوم کے معنوی تشخص کی گہرائی وگیرائي سےتعبیرکیا۔
رہبرانقلاب اسلامی نےعوام کی شجاعت اوردینی جذبات نیزشہداء کےاہل خانہ کی استقامت و صبر کوملت ایران کےلئےمسئلہ شہادت کےحل ہونےکاباعث قراردیا۔
رہبرانقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ ہمیں اس بنیادی نکتےپرغورکرناچاہئےکہ ملت ایران ،جدیدترین فوجی اسلحوں اوربڑےپیمانےپرتشہیراتی وسائل کےبغیر، کس طرح اور کس وجہ سےقوموں کی نظرمیں محترم ، پرکشش اورمضبوط ہوئی اوردنیاکےمختلف واقعات میں موثرواقع ہوئی؟۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےملت لبنان کی جانب سےاسلامی جمہوریہ ایران کےصدر کےزبردست اورشانداراستقبال کوقابل تجزیہ موضوع قراردیا اورفرمایاکہ اس طرح کےحقائق سےتمام قوموں کی نظرمیں ملت ایران کی عظمت اورکشش ثابت ہوتی ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نےعوام اورحکام کےدلوں میں اللہ تعالی پر ایمان کوروزبروزمضبوط بنانےکی ضروت کی جانب اشارہ کرتےہوئےفرمایا کہ ہمیں اس ایمان کی قدر کرنی چاہئے اور اسےاقتصادی ، سماجی ، سیاسی تکنیکی اور سائنسی ترقی کےلئے پشت پناہ بناناچاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button