ایران

صیہونی حکومت کی بنیاد عسکریت پسندی پرہے

ahmadiiاسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےصیہونی حکومت کی بنیاد عسکریت پسندی پرمبنی قراردیتےہوئےاطمینان ظاہرکیاہےکہ یہ حکومت تباہ ہونےوالی ہے۔
ارناکی رپورٹ کےمطابق صدراحمدی نژاد نے(اتوار) صوبہ اردبیل میں شہداء کےاہل خاندان سےخطاب میں اپنےدورہ لبنان اورجنوبی لبنان کےعلاقےبنت جبیل تک اپنےدورےکی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ انسانوں کی سعادت و خوش بختی کاواحد راستہ الہی اقدار پرڈٹےرہنا اور اس کےمقاصد کوعملی جامہ  پہنانےکےلئےآمادگی اورایثار وقربانی سےکام لینا ہے۔
صدراحمدی نژاد نےکہاکہ ایران کےعوام کی ایثار قربانی کی ثقافت اس وقت دنیامیں پھیل چکی ہے اور یہی امریکہ کےسیخ پاہونےکاسبب ہے۔
صدرمملکت نےکہاکہ سامراج ہم سےچاہتاہےکہ ہم اس کی جارحیت کےسامنےخاموش رہیں لیکن ہم اس سےمنہ نہيں پھیرسکتے۔
صدرمملکت نےشہداء کےاہل خاندان کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ آپ کےفرزندوں کاخون اس وقت نہ صرف ایران بلکہ دنیاکےتمام علاقوں اورخودامریکہ میں نتیجہ خیزثابت ہواہے اوریہی سامراج کی گھبراہٹ کاسبب ہے۔
صدرمملکت نےکہاکہ تسلط پسندنظام کی بنیادیں ہل چکی ہیں اورایک دن آئےگاجب وہ پوری خفت کےساتھ ایران سےتعلقات قائم کرنےکی درخواست کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button