ایران

سانحہ گیارہ سمتبر، اقوام عالم امریکی حکام کی باتوں پر اعتبار نہيں کرتے

Aytullah_Kashaniتہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ امامی کا شانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ, دنیا بھر کی قوموں نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر جناب احمدی نژاد کے خطاب کا خیرمقدم کیاہے ۔
خطیب جمعہ تہران نے صدر احمدی نژاد کے خطاب کے اس اہم نکتےکی طرف اشارہ کرتےہوئے کہ گيارہ ستمبر کے واقعات کی تحقیقات کرانے کےلئے آزاد  کمیشن تشکیل دیا جائے کہا کہ مختلف ممالک اور خود امریکہ میں بہت سے حلقے اس بات کو تسلیم کرتےہیں۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے گيارہ ستمبرکے بعد امریکہ کے جرائم اور ملکوں پرامریکہ کے قبضے نیز امریکیوں کے ہاتھوں قوموں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اقوام عالم اب گیارہ سمتبر کے بارےمیں امریکی حکام کی باتوں پر اعتبار نہيں کرتی ہیں۔
خطیب جمعہ تہران نے انسانی حقوق کےبارےمیں امریکہ سمیت بعض مغربی ملکوں کے بلند بانگ دعووں کو بے بنیاد قراردیتےہوئے کہا کہ ان ہی ممالک نے خفیہ جیلیں بنارکھی ہیں، عراق کی ابوغریب جیل اور گوانتانامو جیلوں میں قیدیوں کو وحشیانہ طریقے سے ایذائيں پہنچائي ہیں نیز غزہ کے لئے امداد لے جانے والے کاروانوں سمیت صیہونی حکومت کی ہرطرح کے مجرمانہ اقدام کی بے دریغ حمایت کرتے ہیں۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ان ہی جھوٹے مواقف کی بناپر قومیں بیدار ہورہی ہیں اور حقیقت روشن ہورہی ہے یہانتک کہ لوگ حضرت امام زمانہ علیہ السلام کے دامن عافیت میں پناہ لے رہےہیں ۔
خطیب جمعہ تہران نے امریکہ میں قرآن سوزی کے گھناونے اقدام کی طرف اشارہ کیا اور کہا انجیل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کی بشارت دی گئي ہے۔
انہوں نے قرآن کی بےحرمتی کو صیہونی سازش قراردیا اور کہا کہ قرآن جو کہ سراسر رحمت و رافت ہے اسکی بےحرمتی اس بات کا با عث بنے گي کہ انسان قران کی حقیقت سے آشنا ہوتا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button