

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں اداکی گئي ۔ خطیب جمعہ تہران نے قرآن کریم کی بے حرمتی کی مغرب اور صیہونیوں کی گھناونی گستاخی اور فتنے کو اسلام کی ترقی سے مقابلے سے تعبیر کیا۔ خطیب جمعہ تہران جناب صدیقی نے کہا کہ دشمن نے قرآن کریم کی بے حرمتی کا شرمناک اور گھناونا اقدام اسلام سے مقابلہ کرنے اور دین اسلام پر مسلمانوں کی پابندي کا اندازہ لگانے کےلئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
مغربی ممالک نے اس اقدام سے اپنا زوال اور اضمحلال نزدیک کرلیا ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ایران کی غیور قوم قرآن کی بے حرمتی کرنےوالوں کرو کیفر کردار تک پہنچاکررہے گي۔ خطیب جعمہ تہران ايت اللہ صدیقی نے کہا کہ قرآن مجید کی بےحرمتی کرنے کا دوسرا ھدف مسئلہ فلسطین کو فراموش کرواناہے انہوں نے کہا کہ دشمن اس طرح کے اقدامات سے چاہتا ہےکہ صیہونی حکومت کے مظالم جن سے مسلمانوں کا دل خون ہےبھلادئےجائيں۔ انہوں نے پاکستان کے تباہ کن سیلاب کی طرف اشارہ کرتےہوئےتمام اسلامی ملکوں بالخصوص ایران کے سخی اور خیر عوام سے اپیل کی کہ پاکستان کے سیلاب زدہ عوام کی امداد جاری رکھیں۔ خطیب جمعہ تہران نے ہفتہ دفاع مقدس کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا مسلط کردہ جنگ کے دوران اسلام مملکت ایران کا دفاع دین و ولایت کا معجزہ ہے جس نے اسلامی جمہوریہ ایران کی شکست پرمبنی مغرب کی تمام پیشین گوئیوں کو جھوٹا اور باطل قراردیدیا۔