ایران

قرآن کی توہین کاانجام دیکھنا پڑےگا

ashoriiاسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےتاکیدکےساتھ کہاہےکہ بلاشبہ قرآن کریم کی توہین کرنےکانتیجہ اس سازش کامنصوبہ تیارکرنےوالوں کودیکھناپڑےگا۔
صدراحمدی نژاد نےتہران میں آشوری عیسائیوں کےعالمی مذہبی رہنماماردنخائےچہارم سےملاقات ميں کہاکہ امریکہ میں قرآن کریم کی توہین، صرف مسلمانوں کی توہین نہيں ہےبلکہ پوری انسانیت اور تمام الہی ادیان کےپیرؤں کی توہین ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ ایک گروہ دین اور دینداری کا ہی مخالف ہے اور اس سے دشمنی رکھتا ہے کہاکہ الہی ادیان کےتمام پیرو،انصاف اور توحیدپرستی کےحامی اور دوسرےکےحقوق کی پامالی کامخالف ہے اوریہ ایسی حقیقت ہےجوتمام آسمانی کتابوں اورتمام انبیاکےپیغام میں موجود ہے اور اس پرتاکید کی گئی ہے۔
اس موقع پرآشوری عیسائی رہنماماردنخائے نےامریکہ میں قرآن کریم کی توہین پرافسوس کااظہار کرتےہوئےکہاکہ یہ توہین آمیزاقدام اگرچہ ایک عیسائی شخص نےانجام دیالیکن اس سےعیسائیوں اور مسلمانوں کی تاریخی حیات باہمی میں کوئي خلل نہيں پڑےگا بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران میں جہاں عیسائی مسلمانوں کےساتھ زندگی گذارتےہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button