ایران

سلامتی کونسل کےسکوت کی مذمت

Ayatollah-Makarem-Shirazi آیت اللہ العظمی ناصرمکارم شیرازی نےصیہونی جرائم کےسامنےسلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔
ہمارےنمائندےکی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ مکارم شیرازي نےصیہونی جرائم پرانسانی حقوق کی تنظیموں اور سلامتی کونسل کی خاموشی کی جانب اشارہ کرتےہوئےان کےساتھ صلح کوغیرمنطقی قراردیا۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نےکاروان آزادی پرصیہونی کمانڈوزکےحملےاورانسانی حقوق کےاصلی حامیوں کی ایک بڑی تعداد کےقتل کی  جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ غیرمسلح افراد جوغزہ کےمحصورعوام تک دوا اور غذا پہنچانےکی کوشش کررہےتھے انھیں قتل کردیاگیالیکن انسانی حقوق کےحامیوں نےکوئی آوازبلند نہیں کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button