ایران

ایران شام حزب اللہ و حماس کی حمایت

ali-akber-wilayatiاسلامی جمہوریہ ایران اور شام نے صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کے مقابل حزب اللہ لبنان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبرولایتی نے آج دمشق میں شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات کی اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے صیہونی دشمن کے مقابل لبنان کی قوم، فوج اور حزب اللہ کی استقامت کو سراہا ۔ ایران اور شام نے رفیق حریری ٹربیونل کی جانب سے حزب اللہ کو ملوث قراردینے  کی کوشش کی مذمت کی اور اسے لبنان کے امن وثبات کو درھم برھم کرنے کی دشمن کی سازش سے تعبیر کیا۔ ڈاکٹر ولایتی اور صدر بشار اسد نے فلسطین اور لبنان کی مزاحمت کی حمایت کو صیہونی حکومت کی توسیع پسندی اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کی واحد راہ قراردیا۔ اس ملاقات میں ایران اور شام نے حکومت تشکیل دینے کے عراقی قوم کے فیصلے کی حمایت کی۔ اس ملاقات کے اختتام پرشام کے صدر بشار اسد نے رہبرانقلاب اسلامی کے لئے نیک تمناوں اور احترامات نیز ملت شام کی جانب سے ایران کی ملت و حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔ علی اکبر ولایتی سنیچر کو شام کے تین روزہ دورے پردمشق پہنچے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button