ایران

آ یت اللہ نوری حمدانی غزہ جانے کیلئے تیار

 

Ayatollah_Hossein_Nouri_Haamedaniشیعہ مراجع آیت اللہ نوری حمدانی جن کا شمار قم کے جیدّ دینی شخصیات میں ہوتا ہے نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کیلئے غزہ جانے کیلئے تیار ہیں ۔
غزہ کہ محروم مسلمانوں کی مدد میں آمادہ لوگوں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی  کرتے ہوئے آیت اللہ حمدانی کا کہنا ہے ایرانی قوم غزہ کے مصیبت زدہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور کوئی طاقت ہمیں ان محروموں کی مدد سے نہیں روک سکتی ۔
آیت اللہ نوری حمدانی کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اور غزہ کے محروم لوگوں کی کامیاب مزاحمت نے اسرائیل کی طاقت کا بھرم توڑ دیا ہے۔ 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button