ایران

پیغمبر اعظم پانج فوجی مشقین کامیاب رہیں

shiite_iran_force_salami-300x202سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ نے کہا ہےکہ ترقی یافتہ میزائل نصر اور صاعقہ کو سپاہ کی تحویل میں دے دیاگياہےاور یہ آپریشنل ہوچکی ہیں۔ حسین سلامی نے گذشتہ روزتمام ہونے والی فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ پیغمبر اعظم ص پانچ فوجی مشقوں کا ھدف ایران کی مسلح افواج کی دفاعی اورڈیٹرینٹ توانائیوں کا اظہارکرنا تھا ۔  انہوں نے کہا کہ پیغمبراعظم ص فوجی مشقیں پوری طرح کامیاب رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی ان فوجی مشقوں میں سیکڑوں اسپیڈ بوٹس کے حملے ، رات میں جوابی حملےنیز بری فوج کے موبائل آپریشن، شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں میں ساحل سے سمندر پراور سمندر سے ساحل پرمارکرنےوالے میزائیلوں کی مشقیں اور ہزاروں راکٹوں کے داغنے کی مشقیں بھی کامیابی کے ساتھ انجام پائيں اور اس کے تمام اھداف حاصل ہوئے۔ انہوں نے دشمنوں کی ایران فوبیا سازش کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کو برادر ملک سمجھتاہےاسی وجہ سے ان فوجی مشقوں کو علاقے کے لئے خطرناک نہیں مانتا بلکہ اپنی اصولی پالیسی کے مطابق جوصلح اور دوستی پرمبنی ہے ان فوجی مشقوں کو ہمسایہ ملکوں اور علاقے میں قیام امن وسلامتی کے لئے فائدہ مند سمجھتا ہے ۔ سپاہ  پاسداران کے نائب سربراہ نے کہا ہےکہ ہم نے بارہا اعلان کیا ہےکہ ہم علاقے کےملکوں کے ساتھ ملکر فوجی مشقیں کرنے کو تیارہیں۔ پیغمبر اعظم ص فوجی مشقیں جمعرات کو شروع ہوئی تھیں جو گذشتہ روز اتوار کو اختتام پذیر ہوئیں

متعلقہ مضامین

Back to top button