ایران

دشمن شیعیان اہل بیت (ع) کو نابود کرنے کے لئے دہشت گردی کا سہارا لئے ہوئے ہیں

shiite_aytullah_alwi_garganiآیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے اسلام کے خلاف دشمن کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج جس سرزمین میں بھی اہل بیت (ع) کے پیروکار رہتے ہیں دشمنان اسلام اس سرزمین میں دہشت گردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی گرگانی نے عقیلۂ بنی ہاشم ثانی زہراء سیدہ زینب بنت امیرالمؤمنین (ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے مبارکباد کے لئے آنے والے پاسداران انقلاب اسلامی سے خطاب کرتے ہوئے

سیدہ ثانی زہراء سلام اللہ علیہا کو خاتون صبر و استقامت اور دنیا کی خواتین کے لئے عملی نمونہ قرار دیا اور کہا: ہم سب کو پیش آمدہ مسائل و مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے حضرت زینب (س) کی پیروی کرنی چاہئے۔

 

آیت اللہ العظمی علوی گرکانی نے کہا: حضرت زینب (ع) کے کردار نے آپ (س) کے عظیم القدر بھائی امام حسین علیہ السلام کے مشن کی تکمیل کی اور اور آپ (ع) کی شہادت کو پر ثمر بنایا۔

انھوں نے کہا: ہماری خواتین کو چاہئے کہ سیدہ زینب (س) کو اپنی زندگی میں نمونۂ عمل قرار دیں اور اس بات کی طرف توجہ کریں کہ ایک خاتون نے کس طرح اتنی ساری مشکلات اور دشواریوں کے باوجود صحرائے کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی مدد کی۔

انھوں نے کہا: جب بھی ہماری ملک میں ہمیں مشکلات اور مسائل کا سامنا ہوتا ہی ہمیں سیدہ ثانی زہراء (س) کی پیروی کرتے ہوئے صبر و تحمل کا راستہ اپنانا چاہئے کیونکہ دنیا کی حالات ہمیشہ انسانوں کی مرضی کے مطابق نہیں ہوتے؛ پس ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان اپنی زندگی میں صبر اور استقامت کا سہارا لے۔

مرجع موصوف نے کہا: انقلاب اسلامی کا تحفظ دشواریاں برداشت کرنے کا متقاضی ہے اور ہمیں بہرصورت ولائی نظام کا تحفظ کرنا ہے؛ آج دنیا میں ہمارے مشترکہ دشمن سرگرم عمل ہیں جو یہ توقع لئے بیٹھے ہیں کہ ہمارے درمیان اختلاف ظہور پذیر ہوجائے چنانچہ ہمیں انقلاب اسلامی کے رہبر معظم اور مراجع تقلید کے نصائح یاد رکھنے چاہئیں اور انقلاب اسلامی کے تخفظ کے لئے کوشاں رہنا چاہئے۔

آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے کہا: ہم سب کو ولایت اور مراجع تقلید کے سائے میں اسلامی نظام کا تحفظ کرنا چاہئے تا کہ اس الہی امانت کو اس کے اصلی مالک حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کے سپرد کرسکیں؛ انقلاب اسلامی اللہ تعالی اور حضرت ولی عصر (عج) کی عنایات و توجہات سے بہرہ مند ہے لیکن ہمیں بھی بلاؤں اور دشواریوں کے سامنے صبر و استقامت سے کام لینا ہے۔

آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے آخر میں اسلام کے خلاف دشمن کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج جس سرزمین میں اہل بیت (ع) کے پیروکار رہتے ہیں دشمنان اسلام اس سرزمین میں دہشت گردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں اور ان کا مقصد تشیع کو نیست و نابود کرنا ہے۔

 

مآخذ: ابنا

متعلقہ مضامین

Back to top button