ایران

خون کے آخری قطرے تک انقلاب اسلامی کی حفاظت کریں گے،ریلیوں میں تاریخی شرکت دشمن کے منہ پرطمانچہ ہے

shiite_tehran_khatemei

تہران کی مرکزی نمازجمعہ آج آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں نمازیوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نمازکے خطبے کے آغازمیں نمازیوں کوتقوای الہی اختیار کرنے کی سفارش کرتے ہوئے گناہوں سے دوررہنے کی نصیحت کی ۔آیت اللہ سیداحمد خاتمی نے آٹھ ربیع الاول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی ایک حدیث نقل کی ارشاد ہوتا ہے میں تم لوگوں کوتقوای الہی اختیار اوردین میں ورع کی سفارش کرتا ہوں ۔ اورتم لوگ اپنی گفتگومیں صداقت سے کام لو۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ نے اصول اخلاقی اسلام کی اپنی گذشتہ بحثوں کوجاری رکھتے ہوئے یاد خدا سے متعلق اپنی گذشتہ گفتگو کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ معصومین کی تاکید ہے کہ ہرحال میں یاد خدامیں مصروف رہو مگربعض جگہیں ایسی ہیں جہاں اگرکثرت سے اللہ کویاد نہ کیا جائے تووہاں انسان گمراہ ہوسکتا ہے ۔ ان میں سے ایک فیصلہ کرتے وقت ،دوسرے وسائل وذرائع کی تقسیم کے موقع پر، تیسرےمصائب ومشکلات کےدوران چوتھے غصے کے وقت پانچویں تنہائی میں اورچھٹے جب منصب واقتدارتہمارے ہاتھ میں آجائے اس کے علاوہ بھی اورمقامات ہیں جہاں معصومین نے تاکید فرمائی ہے کہ اللہ کوان مواقع پربہت زیادہ یاد کرو۔جب آپ فیصلہ کریں تواس بات کوضرورمدنظررکھیں کہ اس میں اللہ کی خوشنودی ہے کہ نہیں ؟ تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نمازکے دوسرے خطبے میں بھی امام حسن عسکری علیہ السلام کا ایک قول نقل کیا کہ اللہ کوزیادہ سے زیادہ یادکرو موت کوفراموش نہ کرو اورقرآن کی تلاوت کیا کرو نیزصلوات زیادہ بھیجا کروکیونکہ رسول خدا پرصلوات بھیجنے کی دس نیکیاں ہیں ۔آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ امام حسن عسکری علیہ السلام وہ واحدامام ہیں جن کی پوری عمرقید میں گذری ہے ۔ کیونکہ امام حسن عسکری علیہ السلام کوفوجی کمیپ میں رکھا جاتا تھا اورظالم حکمرانوں کے اس طرح کے اقدامات کا مقصد صرف یہی تھا کہ امید انبیاء وآئمہ طاہرین حضرت مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کوروکا جائے مگرمشیت الہی یہ تھی کہ اس حجت خدا کواسی قید کے عالم سے ہی عالم انسانیت کوہدیہ کرے۔جس طرح فرعون کی تما ترکوششوں کے باوجود جناب موسی اس دنیا میں تشریف لائے اوربیس برسوں تک فرعون کے محل میں ان کی پرورش ہوئی ۔تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کےموقع پرنکالی گئی ریلیوں میں عوام کی تاریخی شرکت کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ یہ عظیم الشان کارنامہ ابھی بھی عالمی ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں ہے ۔ انھوں نے ملک کے اندر منحرف عناصر کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے انتخابات کے بعد کے آٹھ مہینوں کے اندریہ منصوبہ تیار کیا تھا کہ وہ گیا رہ فروری کے جلوسوں میں رخنہ اندازی کریں گے اوراپنے وجود کا اعلان کریں گے اس کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں کے نامہ نگاروں اور ٹی وی چینلوں کے نمائندوں کی بہت بڑی تعداد بھی ایران پہنچ چکی تھی لیکن ایران کے مومن عوام نے مکروا ومکراللہ کا مصداق بن کران کی سازشوں کواس طرح ناکام بنایا کہ دشمن نے اپنے منہ پر زوردار طمانچے کا احساس کیا ۔تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ بعض ملکوں کے رہنماؤں نے ایران کے رہنماؤں سے صاف لفظوں میں کہا کہ ایران کے حکام کو اپنے عوام کی اس آگاہی اوربیداری پرنازکرنا چاہئے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ عوام نے اپنی تاریخی شرکت سے دنیا کویہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے انقلاب ونظام کے پوری طرح سے وفادار ہیں اوروہ کسی بھی سازش کا شکارنہیں ہوں گے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا مغرب والوں کویہ جان لینا چاہئے اسلامی نظام کے بارے میں ایران کے عوام کی وفاداری اورجذبہ، سیاسی وفاداری اورجذبے کے تحت نہیں ہے بلکہ وہ اسے ایک دینی جذبے کے تحت دیکھتے ہیں اوروہ اپنے خون کے آخری قطرے تک اس کی حفاظت کریں گے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ عوام نے اسی کے ساتھ ولایت فقیہ کے ساتھ بھی اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے ایک بارپھر رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے تجدید عہدکیا تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ولایت فقیہ اوررہبرکے بارے میں بھی عوام کی نگاہ محض سیاسی نہیں ہے بلکہ دینی ہے ہمارے عوام رہبراورولی فقیہ کوامام زمانہ کا نائب برحق سمجھتے ہیں ۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ عوام نے گیارہ فروری کے جلوسوں میں تاریخی شرکت کے ذریعہ امام خمینی کے اصولوں اورامنگوں اورشہداء کی پیغامات کے بتائے راستوں پرچلنے کا ایک بارپھرعہد کیا ۔ ایران کے عوام نے اسی طرح استکباری طاقتوں کویہ بھی پیغام دیا کہ تم لوگ صرف ایک حکومت کے فریق نہیں ہو یا تمہارا مقابلہ صرف ایران کی حکومت سے نہیں ہے بلکہ تمہارا مقابلہ ایران کے عوام سے بھی ہے اورتمہار ی ہرطرح دھمکیوں اوراقدامات کا مطلب یہ ہے کہ تم ایران کے عوام کودھمکی دے رہے ہومگر ہم اپنے مسلمہ حق سے کبھی بھی دستبردارنہیں ہوں گے اورپابندیوں کے دورمیں ہم نے ترقی وپیشرفت کی بلندیوں کوسرکیا ہے ۔ تم لوگ یقین کرویا نہ کروآج ہم نے کامیابی کے مختلف میدانوں میں قدم رکھا ہے اورتم لوگوں کے اس طرح کے اقدامات اوردھمکیوں سے ہمارا کچھ بھی نہیں بگڑے گا۔ تہران کے خطیب جعمہ نے کہا کہ ایران کے عوام نے استکباری قوتوں کوپیغام دیا کہ اگرتمہارے پاس ذرا بھی عقل ہوتو تم لوگ ایران کے عوام سے مفاہمانہ رویہ اختیار کرو۔تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران کے عوام نے ان لوگوں کوبھی یہ پیغام دیا جودشمن کی زبان سے باتیں کرتے ہیں کہ تم لوگوں کی عوام کے اندرکوئی جگہ نہیں ہے اسی لئے ہم نے گیارہ فروری کے جلوسوں میں بہت بڑے پیمانے پرشرکت کرکے یہ اعلان کردیا کہ تم لوگ عوام کے نام پرنعرے مت لگاؤ ہم تم کواپنا نہیں سمجھتے ۔تہران کے خطیب جمعہ نے رہبرانقلاب اسلامی کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ گذشتہ اکتیس برسوں میں عوام کی شاندار موجودگی کیا فریب خوردہ عناصراوردشمنوں کے سمجھنے کے لئے کافی نہیں ہے؟ کہاکہ سب کے لئے گیارہ فروری کے جلوسوں اورریلیوں میں عوام کی یادگارشرکت ایک بہت بڑا درس اورپیغام ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button