مقالہ جات

سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد آزاد ، آپریشن ضرب ازب کس کے خلاف ہو رہا ہے ؟

orangzaibایک طرف جہاں پاکستانی آرمی وزیرستان میں دیوبندی اور وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے میں مصروف ہے وہاں دوسری طرف کراچی سے تعلق رکھنے والے سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دیوبندی دہشت گرد ہنگو میں آزادی سے گھومتے ہوے دیکھا جا سکتا ہے جس کے ساتھ دیوبندی دہشت گرد اسلحہ اٹھاے گھوم رہے ہیں –
سپاہ صحابہ کے دہشت گرد فاروقی کے ہنگو کے جلسے کے اگلے ہی دن کرم ایجنسی سے ہجرت کر کے ہنگو آنے والے ایک شیعہ خاندان کے آٹھ افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں ، دیوبندی سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بن کے شہید ہوگیے۔
دوسری طرف کویٹہ میں سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے پےدر پے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کرنا بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے نام پر رچاے جانے والے ڈھونگ پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
کراچی کے بعد بلوچستان میں بھی سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے ساتھ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ازبک دہشت گردوں کا الحاق اور اس کا اعلانیہ اظہار بہت سے سوالوں کو جنم دے رہا ہے – یہی ازبک دہشت گرد جو کراچی ائیرپورٹ پر حملے میں ملوث تھے آج سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی سے اعلانیہ اتحاد اور الحاق کا اعلان کر رہے ہیں اور ہماری ریاست اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button