مقالہ جات

متوقع طور پر سفیانی لشکر کا خروج ھوچکا ھے!کہاں ھے لشکر مہدی ع ؟

isisآئی ایس آئی ایس القاعدہ سے علیحدہ ہونے کے بعد ایک بڑا جہادی گروپ بن کر سامنے آیا ہے جو شام اور عراق میں سرکاری فوجوں کے خلاف برسرپیکار ہے..سنی شدت پسندوں نے دیالہ صوبے میں سعدیہ اور جلولا کے قصبوں پر قبضہ کیا ہے اور مضافاتی علاقوں میں سکیورٹی اہلکار اپنی چوکیاں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

دولتِ اسلامیہ عراق والشام کون ہیں؟

——————————————–

عراق اور لیونٹ کی اسلامی ریاست (آئی ایس آئی ایس) ایک جہادی گروہ کا نام ہے جو عراق اور شام میں سرگرمِ عمل ہے۔

آئی ایس آئی ایس اپریل سنہ 2013 میں عراق میں القاعدہ سے علیحدہ ہونے کے بعد وجود میں آئی۔

دولتِ اسلامیہ عراق والشام (آئی ایس آئی ایس) کے نام میں آخری لفظ الشام ہے۔ اس کا مطلب لیونٹ، شام اور دمشق بھی ہو سکتا ہے کہ عالمی جہاد کے تناظر میں اس کا مطلب لیونٹ ہے۔

اس کی اصل افرادی قوت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا

اس تنظیم کی سرکردگی ابوبکر بغدادی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button