مسئلہ فلسطین فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، علامہ ساجد علی نقوی

29 نومبر, 2026 20:02

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ جب تک مسئلہ فلسطین فلسطینی عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے عالمی برادری کی بے حسی اور اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 49 برس سے ہر سال 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل میں ناکام دکھائی دیتی ہے اور فلسطینی عوام گزشتہ 79 برس سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں طبی مرکز پر اسرائیلی حملہ، ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے دو کارکن شہید

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اسرائیل نے دو سال سے بھی کم عرصے میں غزہ پر دو لاکھ ٹن سے زائد بارود برسایا جو 13 ایٹم بموں کے مساوی ہے اور اس تباہ کن بمباری کے نتیجے میں غزہ کا 99 فیصد سے زائد علاقہ آلودگی سے متاثر ہو چکا ہے جبکہ فضا، پانی اور زمین زہریلے مادوں کی زد میں آ چکے ہیں۔

انہوں نے مسلم دنیا اور حکومت پاکستان پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو صہیونی جارحیت سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور مسئلہ فلسطین کے مستقل اور پرامن حل کے لیے عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کیا جائے۔

8:14 شام نومبر 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔