دنیا میں جہاں سے بھی ایران پر حملہ ہوا، وہ مقام ہمارا جائز ہدف ہوگا، بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری
شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ڈپٹی چیف بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں جہاں سے بھی ایران پر حملہ ہوا، وہ مقام ایران کا جائز ہدف ہوگا اور جواب کسی ایک جغرافیے تک محدود نہیں رہے گا۔
امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے خلاف جنگوں سے متعلق دستاویزات کی نمائش کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی دشمنانہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور ڈیڈ لائن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے ہوش کھو بیٹھے ہیں اور ان کے الفاظ ایران کے لیے کبھی فیصلہ کن نہیں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اب خلیج فارس میں دندنانے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکے گا، ایرانی چیف جسٹس
جنرل حیدری نے کہا کہ عالمی طاقت کا توازن بدل رہا ہے اور امریکہ اب دنیا کی سرکردہ طاقت نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی مزاحمت نے عالمی طاقت کے ڈھانچے میں ایران کے لیے نئی حیثیت بنا دی ہے اور آبنائے ہرمز ایران کے اثر و رسوخ کا مرکز ہے جو اسلامی مجاہدین کی حکمت اور اختیار سے بند ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری طاقتوں کے باوجود امریکہ اور اسرائیل کو ایران کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست ہوئی اور حالیہ انتخابات میں دونوں ممالک کی حکمران جماعتوں کو عوام کی مطلوبہ حمایت حاصل نہیں ہوئی۔







