امریکہ اب خلیج فارس میں دندنانے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکے گا، ایرانی چیف جسٹس

28 نومبر, 2026 18:52

شیعیت نیوز : ایران کے چیف جسٹس حجۃ الاسلام محسنی اژه ای نے کہا ہے کہ امریکہ اب خلیج فارس میں دندنانے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکے گا، کیونکہ ایرانی بحری افواج نے خلیج فارس میں امریکی موجودگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔

یوم بحریہ کے موقع پر انہوں نے فوج کی بحریہ اور سپاہ پاسداران کی بحریہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افواج جارحیت کے مقابلے میں شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ ان کے بقول خلیج فارس اب ایرانی بحری افواج کے کنٹرول میں ہے اور بحریہ کی پہنچ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے سے لے کر شمالی بحر ہند تک ہے، جہاں وہ امریکیوں کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کے مشرقی و مغربی حصے پر مکمل کنٹرول ہے، ایڈمرل علی عظمایی

چیف جسٹس نے کہا کہ ایرانی بحریہ کی طاقت اور تیاری ہی وہ وجہ ہے جس نے خطے میں دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

10:32 شام نومبر 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔