یمن کا 11 سالہ محاصرہ ختم کرنا مظلوم عوام کا جائز حق ہے، جنرل قاآنی
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ یمن پر گزشتہ 11 برس سے جاری محاصرہ ختم کرنا وہاں کے مظلوم عوام کا جائز اور انسانی حق ہے۔
انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امید ہے سعودی حکومت امریکا کی غیر دانشمندانہ اور مہنگی پالیسیوں سے سبق حاصل کرے گی اور 38 ملین سے زائد آبادی والے ایک مسلمان ملک کا محاصرہ ختم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا، اربیل میں تقریباً تمام ڈھانچہ تباہ، ترجمان ایرانی فوج
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو توقع ہے کہ سعودی عرب، جو خود کو خادم حرمین شریفین کہتا ہے، ایک مظلوم مسلمان قوم کے خلاف جنگ اور دباؤ جاری رکھنے کے بجائے اپنی صلاحیتیں اور وسائل فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے مقابلے کے لیے استعمال کرے۔
جنرل قاآنی نے مزید کہا کہ یمن کا محاصرہ جاری رکھنا فخر نہیں بلکہ غزہ کے مظلوم عوام کی مدد اور انہیں نجات دلانے کی کوشش باعث فخر ہے۔







