انصار اللہ کا امریکا اور خبیث دہشتگرد سعودی حکومت کو سخت انتباہ
محمد البخیتی
شیعیت نیوز : یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن خبیث سعودی عرب کے ساتھ مل کر یمن کے خلاف جارحیت میں شریک ہوا تو اسے بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کی وزارت خارجہ کا خبیث سعودی اتحاد کے فضائی حملوں پر سخت ردِعمل
محمد البخیتی نے کہا کہ اگر امریکہ خبیث سعودی عرب کی حمایت کرتے ہوئے یمن پر حملے میں شریک ہوتا ہے تو صنعاء اس کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنعاء، خبیث سعودی عرب کے ساتھ محاذ آرائی کے مقابلے میں امریکا، برطانیہ اور صہیونی حکومت کا سامنا کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔
انصار اللہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر یمن امریکا کے مطالبات، یعنی اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور مسئلہ فلسطین سے دستبردار ہونے کو قبول کر لے تو صنعاء کے خلاف کوئی جارحیت نہیں ہوگی، تاہم یمن اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
یہ بیان اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ خبیث سعودی حکمران امریکا اور صہیونی حکومت کے پٹھو بن کر یمن کے خلاف جارحیت کر رہے ہیں، جبکہ یمن اپنی آزادی، خودمختاری اور فلسطین کے حق میں ثابت قدم ہے۔







