امریکی فوجی صف بندی کے مقابلے میں دفاعی تیاری کو اعلیٰ سطح پر لے جائیں گے، ایران
شیعیت نیوز: المیادین کے مطابق ایرانی ذرائع نے خلیج فارس اور خطے میں امریکی فوجی صف بندی اور دھمکیوں کے تناظر میں ایک واضح اور سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات فی الحال ایران کی ترجیح نہیں ہیں۔
ذرائع کے حوالے سے کہا گیا: “دشمن کی فوجی صف بندی کو مدنظر رکھتے ہوئے، مذاکرات ہماری ترجیح نہیں ہیں، بلکہ قاطع دفاع ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ہم امریکی فوجی صف بندی کے مقابلے میں اپنی دفاعی تیاری کو اعلیٰ ترین سطح تک بڑھائیں گے۔”
یہ بھی پڑھیں: جامعہ المصطفیٰ کراچی میں نئے تعلیمی سال 2026 کی افتتاحی تقریب، ڈاکٹر جابر محمدی کا خطاب
ایرانی ذرائع نے مزید وضاحت کی کہ اگر امریکہ بغیر کسی پیشگی نتائج طے کیے اور سنجیدہ مذاکرات کے خواہاں ہوں تو ایران انہیں قبول کرے گا۔ تاہم جنگ کے امکان کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور امریکی پیغامات یا دھمکیوں میں الجھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑوں کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ایران کے خلاف مختلف سطحوں پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔ ایرانی فورسز نے متعدد بار واضح کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور قاطع جواب دیا جائے گا۔







