عراق میں دھماکہ: حشد الشعبی کا اعلیٰ عہدیدار شہید

06 نومبر, 2025 09:25

شیعیت نیوز : ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک تکنیکی مشن کے دوران پیش آیا، جو دہشت گرد گروہ داعش کے چھوڑے ہوئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ادارے صدا و سیما کے مطابق حشد الشعبی کے ایک اعلیٰ عہدیدار دھماکے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک تکنیکی مشن کے دوران پیش آیا، جو دہشت گرد گروہ داعش کے چھوڑے ہوئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ غیر مسلح کرنے پر امریکہ و خلیج کی لبنان کو 16 ارب ڈالر کی پیشکش

امدادی اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتِ حال پر قابو پاتے ہوئے ضروری اقدامات انجام دیے۔

حشد الشعبی نے زور دیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد اور دہشت گردانہ خطرات کے باقی ماندہ اثرات سے علاقوں کی تطہیر کا عمل بدستور جاری ہے۔

4:02 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top