حزب اللہ غیر مسلح کرنے پر امریکہ و خلیج کی لبنان کو 16 ارب ڈالر کی پیشکش

06 نومبر, 2025 09:16

شیعیت نیوز : ایک عبرانی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق امریکہ اور جنوبی خلیج کے چند عرب ممالک نے لبنانی حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کر دے، تو اسے 16 ارب ڈالر کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

تسنیم نیوز کے عبرانی ذرائع کے مطابق عبرانی ویب سائٹ بوحل نے رپورٹ میں لکھا کہ پہلے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی جو کوششیں کی گئی تھیں وہ ناکام ہو چکی ہیں، اور اسی پس منظر میں امریکہ نے خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر ایک نیا ترغیبی منصوبہ تیار کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت لبنانی حکومت پر اقتصادی دباؤ بڑھانے اور اسے ترغیب دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ حزب اللہ کے فوجی و دفاعی ڈھانچے کو تحلیل کرنے کے لیے آمادہ ہو جائے۔ منصوبے کے مطابق اگر بیروت کی حکومت اس شرط کو قبول کرتی ہے اور حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کر دیتی ہے، تو اسے 16 ارب ڈالر کی خطیر امداد فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملوں میں مشرقی غزہ کے فلسطینی مکانات مکمل طور پر تباہ

اسی سلسلے میں عبرانی نیوز پورٹل وائی نِٹ (Ynet) نے بھی اطلاع دی ہے کہ آئندہ جمعرات کو اسرائیلی کابینہ کا سیکیورٹی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں حزب اللہ کے خلاف کارروائی کے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

5:52 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top