اسلام آباد میں مجلسِ علما مکتبِ اہلبیتؑ کا اہم اجلاس، تنظیم سازی اور تربیتی ورکشاپ کے فیصلے

30 اکتوبر, 2025 13:31

شیعیت نیوز : اسلام آباد میں مجلسِ علما مکتبِ اہلبیتؑ کی مرکزی کابینہ کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم سازی کی جاری مہم اور اس کی تکمیل کے مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران آئندہ کے پروگرامز، بالخصوص "سفیرانِ نور تربیتِ مربی ورکشاپ” کے انعقاد اور اس کی تیاریوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد سیشن کورٹ میں ایڈووکیٹ ہادی علی کی گرفتاری نے عدالتی شفافیت پر سوال اٹھا دیے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اجلاس میں ممبر جی بی کونسل اور نو منتخب صدر مجلسِ علما مکتبِ اہلبیتؑ بلتستان علامہ احمد علی نوری، علامہ نیاز حسین بخاری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
مزید برآں، اجلاس میں محمد علی ممتاز کو مجلسِ علما مکتبِ اہلبیتؑ کے شعبہ تبلیغ کا مسئول مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے تنظیم کے آئندہ اہداف کے حصول اور تربیتی پروگرامز کی کامیابی کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

3:33 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔