مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم کا ضلع خوشاب کا دورہ، ایصالِ ثواب اور تنظیمی نشست میں شرکت

05 ستمبر, 2025 14:50

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی نے اپنے وفد کے ہمراہ ضلع خوشاب (جوہرآباد) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ شمالی پنجاب کے صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر الحسن کربلائی کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے جہاں انہوں نے مولانا صاحب کی والدۂ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے ضلعی آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم ضلع خوشاب راجہ غلام شبیر خان جنجوعہ نمبردار، ضلعی جنرل سیکرٹری سید زین مہدی نقوی اور دیگر تنظیمی عہدیداران کے ساتھ ایک اہم تنظیمی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر نے خوشاب کی تازہ تنظیمی صورتحال اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں :

گفتگو کے دوران جناب اسد عباس نقوی نے کہا کہ ایامِ عزاء کے بعد ایامِ میلاد النبیؐ کا آغاز ہو چکا ہے، لہٰذا ضلعی کابینہ کو چاہیے کہ وہ بھرپور جذبے کے ساتھ ضلع میں تنظیمی فعالیت اور پیشرفت پر فوکس کرے۔

مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے خوشاب میں مقامی صحافیوں سے بھی گفتگو کی۔ انہوں نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پیغمبرِ اعظمؐ کانفرنس کو وحدت و اتحاد کا اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے اس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر خوشاب پریس کلب کے چیف کوارڈینیٹر جناب عزیز الرحمان اور زاہد قریشی نے صحافی نمائندوں کو وقت دینے پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما کا شکریہ ادا کیا۔

10:58 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔