غزہ میں صحافیوں پر حملہ آزادیٔ بیان پر براہِ راست حملہ ہے، سپاہ پاسداران
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام، عورتوں اور بچوں کی مظلومیت سے دنیا والوں کو آگاہ کرنے کے فرائض میں مصروف چھے شجاع اور فداکار نامہ نگاروں پر حملہ آزادیٔ بیان اور انسانی اصولوں پر براہِ راست حملہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اس ظالمانہ اقدام میں صرف انسانی حقوق کو نہیں بلکہ اقوام کے حقائق جاننے کے حق پر بھی حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل حملے کرکے لبنانی عوام کی غیرت کو للکار رہا ہے، لبنانی صدر
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نامہ نگار اپنے قلم اور کیمرے کے ساتھ جھوٹ اور حقائق میں تحریف کے مقابلے میں کھڑے ہیں اور انسانی معاشرے کو حقیقت حال سے باخبر رکھنے کی عظیم ذمہ داریاں اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھیڑیا صفت، نسل پرست صیہونی حکومت نے ہمیشہ حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے اور یہ دہشت گرد حکومت چاہتی ہے کہ غزہ میں مظلوم عوام کے حق میں اس کے گھناؤنے جرائم کی تلخ حقیقت دنیا والوں تک نہ پہنچ سکے۔







