کالعدم لشکر جھنگوی کے حملے میں شہید میجر ربنواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

18 جولائی, 2025 00:04

شیعیت نیوز : لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیراعظم، وزرا، سیاسی راہنما اور اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوئے، شہید میجر رب نواز کا جسد خاکی علامہ اقبال نیلم برج سے اٹھایا گیا۔

یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں عوام، سول و عسکری قیادت کی بڑی تعداد شریک ہوئی، میجر رب نواز کو شہری پیار سے  گوشی کے نام سے پکارتے تھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے بلوچستان میں لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر رب نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی علامہ اختر حسین نسیم سے ملاقات

وزیراعظم آزاد کشمیر نے میجر رب نواز شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے میجر رب نواز شہید کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ میجر رب نواز شہید پر پوری قوم کو فخر ہے، شہید کو وطن کے لیے جان قربان کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔

چودھری انوار الحق نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کی انسداد دہشتگردی کے لیے لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

8:32 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔