علماء و ذاکرین جذبہ محبت و وحدت کو فروغ دیں، علامہ حسن ظفر نقوی
شیعیت نیوز : معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ محرم امن و محبت، اخوت، رواداری اور صبر و تحمل کا مہینہ ہے۔
یہ بات انہوں نے امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔
انہوں نے علماء و ذاکرین پر زور دیا کہ وہ نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے جذبوں کو فروغ دینے کی بات کریں۔
اسی مقصد کیلئے نواسہ رسول ﷺ نے عظیم قربانی دی اور اسلام کو رہتی دنیا تک کیلئے سربلند کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیلی معیشت تباہی کے دہانے پر، سات بڑے شعبے مفلوج
انہوں نے حکومت سے بھی کہا کہ وہ اس ماہ میں سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کریں۔
اس کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی، پانی و بجلی کی بحالی اور سیوریج کے نظام کو درست کریں۔
مرکزی مجالس و جلوس کی گزرگاہوں میں لگائی گئی سبیلیں اور فلاحی اداروں کے کیمپ پر بھی کڑی نگاہ رکھی جائے تاکہ شرپسند اپنی ناپاک سازشوں میں ناکام ہوں اور امن کا ماحول برقرار رہے۔







